اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون کے دفتر نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اقوام متحدہ روس کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں تشدد میں کمی سے متعلق انجام پانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ روس نے اگلے مہینے کے دوران شام کی حکومت اور اس کے مخالفین کے نمائندوں کے غیر مشروط مذاکرات سے متعلق حال ہی میں ایک تجویز پیش کی ہے۔
.......
/169